جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

باز آجاؤ ورنہ ۔۔۔۔! چین مشتعل،بھارت کوخبردارکردیا

datetime 22  اگست‬‮  2016 |

بیجنگ(این این آئی) چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے ریاست اروناچل پردیش میں براہموس کروز میزائل نصب کرنے پر بھارت کو خبردار کردیا ۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں بھارت کو خبردار کیا گیا کہ ارونا چل پردیش میں میزائل نصب کرنے سے منفی تاثر پیدا ہو گا اور بھارت کو چین کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے سرحدی علاقے کا امن خراب اور کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ پی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سپر سانک میزائل نصب کرنے سے نئی دلی کی دفاعی ضروریات بڑھ جائیں گی اور چین کے ماتحت علاقوں تبت اور ینان کیلئے خطرہ بڑھ جائے گا۔پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے میزائل نصب کرنے کے پیچھے تصادم کی پالیسی کارفرما ہے، بھارت سرحدی علاقوں پر میزائل نصب کر کے چین کو ڈرا کر سرحدی علاقے میں اپنی برتری دکھانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ارونا چل پردیش کی حکومت نے بھارتی فوج کو پہاڑی جنگی محاذ پر جدید ترین براہموس کروز میزائل نصب کرنے کی منظوری دی تھی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…