اسلام آباد (این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی تکمیل سے خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور ایک سال کے دوران سی پیک روٹ پر تقریباً 1.25 ملین کنٹینرز کی آمدورفت سے سالانہ 30 تا 40 ارب ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔ مالیاتی تجزیہ کار مبشر بشیر کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے چین سمیت خطے کے دیگر ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر کئی مقامی بینک دوسرے ممالک اور بالخصوص چین میں ا پنی برانچز کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بینک ‘ حبیب بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان سمیت دیگر کئی ملکی بینک دوسرے ممالک میں اپنے کاروبار کے آغاز کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ مقامی وغیر ملکی تاجروں کو بینکاری کی سہولیات فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے سالانہ 12 لاکھ کے قریب کنٹینرز کی آمدورفت متوقع ہے جس سے 30 تا 40 ارب ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہوں گی جو نہ صرف ملکی معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ اس سے خطے کی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































