پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح،سعودی مفتی اعظم نے اہم پیغام دیدیا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (این این آئی)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے شادی شدہ جوڑوں پرزور دیا ہے کہ وہ طلاق کے معاملہ میں جلد بازی نہ کریں بلکہ یہ انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔عرب نیوز کے مطابق ایک ٹی انٹرویو میں شیخ عبدالعزیز نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ صرف اس صورت میں کرنا چاہئے جب مفاہمت کا کوئی راستہ باقی نہ رہے اس سلسلہ میں جلد بازی کے بجائے اچھی طرح سوچا سمجھا جائے۔انہوں نے بتایا کہ لوگ فتویٰ لینے آتے ہیں جن میں طلاق جیسے معاملات سے متعلق سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں اس حوالے سے کم علمی پائی جاتی ہے اس لئے بیشتر ایسے افراد بھی آتے ہیں جوپوچھتے ہیں کہ طلاق کے بعد وہ اپنی بیوی کوکیسے واپس لا سکتے ہیں۔انہوں نے ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ شادی شدہ جوڑے خصوصا نوجوان مرداللہ کی طرف سے دیئے گئے اس اختیار کا اپنی بیویوں کے خلاف غلط استعمال کرتے ہیں،وہ ایسا نہ کریں۔انہوں نے کہا طلاق معاشرے کو کمزور، گھروں کو تباہ اور بچوں کو بے گھر کردیتی ہے۔میاں بیوی کو ایسی کسی بھی صورت میں تحمل کے ساتھ اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…