اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اولمپکس کے کھلاڑی اپنا تمغہ منہ میں ڈال کر کیوں چباتے ہیں ؟ انہیں ایسا کرنے کا کون کہتا ہے ؟ حیران کن انکشاف جو آپ کو پہلے نہیں پتا ہوگا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ اولمپکس مقابلے دیکھنے کے شوقین ہیں تو آپ نے ہوسکتا ہے اس بات کو نوٹ کیا ہو کہ بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی اپنے سونے یا چاندی کے تمغوں کو چباتے ہوئے نظر آتے ہیں۔پرانے زمانے میں سونے کی پہچان کے لیے اسے چبایا جاتا تھا مگر کیا ان ایتھلیٹس کا ماننا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ان کے ساتھ دھوکا کرنے والی ہے؟ کیا کسی کو لگتا ہے کہ وہ میڈل کی جگہ چاکلیٹ کو چبا رہا ہے؟ایسا درحقیقت کسی کے احکامات کے نتیجے میں ہوتا ہے اور وہ ہیں فوٹوگرافرز۔
جی ہاں جب اولمپک مقابلوں میں میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ تصویر کھنچوا رہے ہوتے ہیں تو وہاں جمع فوٹوگرافرز ان سے مطالبہ کرتے ہیں سیدھا کھڑے ہوکر محض مسکرانے کے بجائے کچھ الگ کریں۔چونکہ ان کے ہاتھ میں کچھ اور تو ہوتا نہیں لہٰذا کامیاب کھلاڑی اپنے میڈلز کو ہی منہ میں ڈال کر چبانے کی اداکاری کر کے فوٹوگرافرز کو مطمئن کردیتے ہیں۔اگر آپ کو کبھی یہ خیال آیا ہو کہ ایسا کرنے کے نتیجے میں کبھی کسی کا دانت تو نہیں ٹوٹ گیا تو اس کا جواب ہے، ہاں ایسا ہوچکا ہے، تاہم گرمائی کی بجائے سرمائی اولمپکس میں۔2010 میں جرمنی کے ڈیوڈ مولر کا دانت چاندی کے میڈل کو چبانے کے دوران ٹوٹ گیا۔جیسا بتایا جاچکا ہے کہ سونے کو چبا کر اس کے اصلی ہونے کی شناخت کی جاسکتی ہے، یعنی اصل سونے میں دانتوں کے چبانے کا ہلکا سا نشان آجاتا ہے۔مگر اولمپک ایتھلیٹس کو یہ بات تو معلوم ہوتی ہے کہ ان کا گولڈ میڈل کا زیادہ تر حصہ چاندی اور تانبے پر مشتمل ہوتا ہے۔اگر ان کا میڈل مکمل طور پر سونے کا ہو تو جتنے تمغے تقسیم ہوتے ہیں اس کے لیے آئی او سی کو 17 ملین ڈالرز خرچ کرنا پڑ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…