لیما(آئی این پی )جنوبی مغربی امریکی ملک پیرو میں 5.2شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں امریکی سیاح سمیت 9افراد ہلا ک اور متعدد زخمی ہو گئے،زلزلے سے 80سے زائد گھر تباہ ہوگئے ،متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں 5.2شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 80سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پیر ومیں 2007میں 8.0شدت کے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 600افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت 9بجکر 58منٹ پر آیا جس کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کا مرکز 7کلومیٹر مغرب کی طرف چیوے کا گاؤں تھا۔