پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمرا ن خان کا نواز شریف کے خلاف ایک اوردبنگ اعلان

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کر رہے ہیں ،چاہتا ہوں میری اور ان کی سماعت ایک ساتھ ہو، پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہی مضبوط کرتے ہیں مگر وہ خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں ، وزیر اعظم ہی پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہو گا ، وزیر اعظم نے خود پارلیمنٹ کو کمزور بنا دیا ہے، نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کر رہے ہیں میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف اور میری سماعت ایک ساتھ ہو ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو مضبوط کرتے ہیں مگر ہمارے وزیر اعظم خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کمزور ہو رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہی پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہو گا ۔ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہم پانچ مہینے سے پانامہ لیکس کے معاملے جواب مانگ رہے ہیں مگر جواب دینے کے بجائے اپوزیشن پر حملے ہو رہے ہیں ۔ طوطا مینا کی کہانی سنانے سے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر ٹیکس اور کرپشن کے الزامات ہیں ۔ ایف بی آر اور نیب کو وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی ۔ عمران خان نے کہا کہ موقع دیکھ کر ہی اسمبلی میں جاؤں گا ۔ کوئٹہ کے جو حالات دیکھے وہ بیان نہیں کر سکتا ۔ عسکری اداروں کے خلاف بیانات ٹھیک نہیں ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی پولیس دہشتگردوں سے نہیں لڑ سکتی ۔ پولیس کے ادارے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی جی اعتراف کرتے ہیں کہ پولیس میں سیاسی عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس چھوٹو گینگ سے نہیں لڑسکتی تو دہشتگردوں سے کیا لڑے گی۔ خیبر پختونخواہ پولیس کو ہم نے غیر جانبدار کرکے پروفیشنل بنا دیا ہے۔ اسٹیٹس کو اقتدار میں آنے کیلئے پولیس کو استعمال کرتا ہے۔ یہ پولیس حکمرانوں کا عسکری ونگ بنا ہوا ہے۔ حکومت کا کام الزام لگانا نہیں مجرموں کو پکڑ کر سزا دلانا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے مک مکا کر کے پاکستان کی بندربانٹ کی ہوئی ہے۔ میں اپنی حلال کی کمائی کر کے پاکستان لایا ہوں اور یہ لوگ حرام کی کمائی کرکے پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے ہیں ۔نواز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کر رہے ہیں جو قومی اسمبلی میں جمع کرائیں گے ۔ میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف اور میری سماعت ایک ساتھ ہو، حکمرانوں سے پوچھنا چاہیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیوں نہیں ہوا۔ مدرسہ ریفارم نیشنل ایکشن پلان میں شامل ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…