مکہ(نیوز ڈیسک)مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے ایک توسیع شدہ حصے کو نمازیوں اور عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کھول دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کیا گیا۔ مسجد الحرام میں شاہ عبداللہ حرم توسیعی منصوبے کے تحت مزید جگہ کو شامل کیا گیا ہے اور اس پر نئی تعمیرات کی گئی ہیں ،جس کے بعد اب مسجد الحرام میں مزید تقریباً 5 لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔