تیونس سٹی(این این آئی)افریقی ملک تیونس میں جہاں ایک طرف حکومت کو سیاسی استحکام کے لیے مشکلات کا سامنا ہے وہیں ملک بدترین معاشی بحران میں گھرتا جا رہا ہے۔ اگرچہ تیونسی حکومت کی طرف سے کھل کر معاشی بحران کی تردید نہیں کی جا رہی ہے مگر معیشت کے ماہرین اور خود حکومتی عہدیدار بار بار یہ اشارے دے رہے ہیں کہ خزانہ خالی ہے اور خدشہ ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی اہتمام نہ کرسکے۔عرب ٹی وی کے مطابق تیونسی حکومتی عہدیدار کئی ماہ سے ملک میں اقتصادی بحران کی طرف انتباہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ حکومتی ذریعے نے بات کرتے ہوئے اس تاثر کی تردید کی کہ خزانہ خالی ہے اور حکومت تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کررہی ہے تاہم ذرائع نے مجموعی طور پر اقتصادی بحران کی موجودگی کی نفی بھی نہیں کی ہے۔ادھر قائم مقام وزیراعظم الحبیب الصید نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دروان ملک کو درپیش مالیاتی بحران پر غور کیا۔ اس موقع پر وزیرخزانہ سلیم شاکر بھی موجود تھے جنہوں نے وزیراعظم کو موجودہ مالیاتی بحران اور بجٹ سنہ 2017 کے حوالے سے قانونی امور مکمل کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































