اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ صوبوں کو منتقل ہونے والے ادارے وفاق میں دوبارہ قائم کرنا مناسب نہیں ہوگا ،صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کا عمل روکا گیا تو تاریخ اپنا حساب خود لے گی،حکومت کو کالا باغ ڈیم بنانا ہے تو مشترکہ مفادات کونسل کا فورم استعمال کرے، ایک بیوروکریٹ کس کے کہنے پر ڈیم کی حمایت میں لکھ رہا ہے۔سینیٹ کے 44ویں یوم تاسیس پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں کے برعکس ایک بیورو کریٹ کے اس کی حمایت میں بیانات اخبارات کی زینت بنے ہوئے ہیں، حکومت اگر کالا باغ ڈیم کو پالیسی کا حصہ بنانا چاہتی ہے تو معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جائے۔نصاب بورڈ کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نصاب بورڈ کا قیام غیر آئینی ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرف سے ایک صوبے میں اپنی شرائط پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے بھیج دینا صوبے پر چڑھائی کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبے میں چھوٹو گینگ، بچوں کے اغوا ء اور جی ایچ کیو حملے کے بعد بھی کہا جاتا ہے کہ نظام ٹھیک چل رہا ہے۔سیمینار سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکرز نے بھی خطاب کیا اور وفاق کو درپیش چیلنجز میں سینیٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔مسلم لیگ ( ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے وفاق کو مضبوط بنانے، آئین کی بالا دستی اور تمام اداروں کے اپنی حدود میں رہنے پر زور دیا۔
حکومت کو کالا باغ ڈیم بنانا ہے تو ۔۔۔۔پیپلزپارٹی نے پیشکش کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
سمارٹ لاک ڈاؤن، شاپنگ مالز اور بازاروں کیلئے نئے اوقات جاری
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، یو اے ای سے اہم پیش رفت
-
محکمہ موسمیات نے آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی
-
فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
-
برطانوی ٹیم کی اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس آمد، ویزا کے باوجود کئی مسافر آف لوڈ کرادیے
-
600 روپے کا پیٹرول ڈلوانے پر صرف 100 روپے ادا کرنے ہوں گے!وزیراعظم اسکیم کے تحت بڑا ریلیف
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
وفاق کی ایک اہم شخصیت کا پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ، لانگ مارچ پر درمیانی راستہ نکالنے پر غور
-
سونے اور چاندی کے نرخ نیچے آگئے، تازہ اعداد و شمار جاری
-
پنجاب کے شہری علاقوں میں صفائی فیس وصولی کا نیا میکنزم متعارف



















































