ہوہاٹ (آئی این پی)جنوبی چین کے خود مختار علاقے منگولیا میں ایسی چٹانیں دریافت ہوئی ہیں جن پر ایک ہزار سال قبل پینٹنگز کی گئی تھی ،پینٹنگز کی تعداد بھی ایک ہزار کے قریب ہے ،حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ پینٹنگز اچھے طریقے سے محفوظ کی گئی ہے ،پینٹنگز کے ذریعے بھیڑ ، اونٹ ، شیر ،بھیڑے اور ہرن کی تصویریں بنائی گئی ہیں اور شکاریوں کو ان کا شکار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تصویریں قدیم ڈینگ ژیانگ اور توجو قبائل نے بنائی ہیں جو ایک ہزار سے پندرہ سوسالہ قدیم ہیں ، اس سے قبل ین شان کے پہاڑوں سے دس ہزار سالہ قدیم پینٹنگز بھی دریافت ہو چکی ہیں جو چٹانوں پر بنائی گئی تھیں ،بعض علاقوں سے 2012ء میں 4ہزار سالہ قدیم پینٹنگز بھی دریافت ہو چکی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ بات حیرت انگیز ہے کہ اس زمانے میں بھی لوگ تصویروں کے ذریعے بہت اچھی منظر کشی کرتے تھے۔