ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں ، سعودی عرب کے صبر کا پیمانہ لبریز ،بڑا اعلان کر دیا

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے مشیر دفاع اور یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری آپریشن میں اتحادی ممالک کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عیسری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدیں سرخ لکیر ہیں جنہیں نقصان پہنچانے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مسلح افواج نے مشکل ترین حالات میں ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔ سرحدوں کا دفاع سرخ لکیر ہے اور ہم کسی صورت میں دشمن کو سعودی عرب کی سرحدوں کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے یمن میں باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی توجہ عالمی برداری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کویت کی میزبانی میں جاری مذاکرات میں یمنی باغیوں کی ہیرا پھیری اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی مشیر دفاع کا کہنا تھا کہ یمن میں ریلیف اور باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں ایک ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سرحد سے متصل علاقوں میں مہمات عسکری ہدف نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے کم عمربچوں کو جنگ میں جھونک رکھا ہے اور انہیں سعودی عرب کی سرحد پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…