جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنگین خلاف ورزیاں, امریکہ کی اصلیت امریکی رپورٹ نے ہی کھول کر رکھ دی

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اہم اداروں کی رپورٹ نے ہی امریکہ کی اصلیت کھول کر رکھ دی۔ تفصیل کے مطابق امریکی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان سمیت بعض ممالک میں جنگی کاروائیوں میں ڈرونز کا امریکی استعمال جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔امریکی ڈرون حملوں میں زیادہ تر بے گناہ شہری مارے گئے ،اہداف کو بہت کم نشانہ بنایا گیا ۔11ستمبر2001کے بعد سے امریکہ نے پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں ڈرونزحملوں میں خاصا اضافہ کیا ہے ۔بعض غیر حکومتی تنظیموں اور میڈیا ایجنسیوں کے اعدادوشمار سے بتائے گئے امریکی اعدادوشمار کو غلط ثابت کیا گیا ہے۔
2001میں 11ستمبر کے حملے کے بعد امریکہ نے کم از کم سات ممالک افغانستان ، پاکستان ، یمن، عراق ، صومالیہ، لیبیا اور شام میں مشتبہ دہشتگردوں پر حملوں کے لئے ڈرون طیاروں کے اپنے استعمال میں خاصا اضافہ کر دیا۔ یکم جولائی کو وائٹ ہاؤس میں پہلی مرتبہ سمندر پار امریکی انسداد دہشت گردی حملوں میں شہری ہلاکتوں کا اجراء کیااور کہا کہ 2009سے2015تک پاکستان ، لیبیا، یمن اور صومالیہ سمیت ممالک میں کئے جانے والے 437امریکی ڈرون حملوں میں64اور116کے درمیان شہری ہلاک ہوئے تاہم ان اعدادوشمار کو زبردست چیلنج کیا گیا ہے اور بعض غیر حکومتی تنظیموں (این جی اوز) اور میڈیا ایجنسیوں کے اعدادوشمار میں ان کو غلط بتایا گیا ہے۔ این جی اوز، سرکاری اداروں اور میڈیا رپورٹس کے بعض حقائق اور اعدادوشمار مندرجہ ذیل ہیں۔
17اکتوبر2001کو امریکی فوج نے افغانستان میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے آر کیو۔ ون پریڈیٹر ڈرونز بھیجا۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ امریکی ڈرونز اصل لڑائی کے لئے ہتھیار لے کر گئے۔2004میں امریکہ نے پاکستان میں ڈرون فضائی حملے کرنا شروع کئے۔امریکی صدر باراک اوبامہ کے 2009میں منصب سنبھالنے کے بعد امریکی حکومت نے ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔اکتوبر2015سے آغاز کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع نے فوج کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ مخصوص اہداف کے خلاف فضائی حملے کرے اور حادثاتی شہری ہلاکتوں کے بارے میں پابندی میں نرمی کر دی۔ جون میں امریکی ڈرون پروگرام میں مغربی جرمنی کے رامسٹائن ایئر بیس کے نمایاں کردار کے خلاف احتجاج کرنے والے امن پسندوں نے کہا کہ امریکی فوجی ڈرونز نے 2010کے بعد سے 6000سے زیادہ عوام ہلاک کئے ہیں یا40فی کس بے گناہ شہری میں سے اوسطاً ایک دہشتگر د مارا گیا ہے۔ ہیلری کلنٹن کے ای میل سکینڈل کے بارے میں امریکی وفاقی ادارہ تحقیقات کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011سے2012تک امریکی مرکزی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے ) نے پاکستان ، یمن اور صومالیہ جیسے ممالک میں متعدد ڈرون حملے کئے اور پاکستان میں 200بچوں سمیت قریباً1ہزار شہریوں کو ہلاک کر دیا۔
فاؤنڈیشن فار فنڈامنٹل رائٹس کے مطابق جو کہ پاکستان میں ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والوں پر کام کرنے والی ایک تنظیم ہے۔سی آئی اے کے زیر کنٹرول ڈرون حملوں میں اب تک کم از کم 3 ہزار پاکستانی شہری ہلاک کئے جا چکے ہیں جن میں سے 200سے زیادہ بچے ہیں۔ برطانیہ میں قائم ایک انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ صرف2012میں امریکی ڈرون حملوں میں 225یمنی شہری ہلاک ہوئے۔ واشنگٹن پوسٹ ویب سائٹ نے ستمبر2014میں اطلاع دی کہ 2014میں جنوری سے وسط اپریل تک امریکی ڈرون بمباری اور حملوں کے نتیجے میں753سے965افراد ہلاک ہو ئے۔ یمنی نیوز انویسٹی گیشن ایجنسیوں کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں یمن میں 126سے146ڈرون حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 550سے 802تک لوگ مارے گئے جن میں کم ازکم 65سے101یمنی شہری شامل ہیں۔ برطانیہ جریدہ ڈیلی میل نے اکتوبر2015میں اطلاع دی کہ شمال مشرقی افغانستان میں شروع کئے جانے والے ایک امریکی آپریشن میں بمباری کر کے 219افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ ان میں سے صرف35کو نشانہ بنایا گیا۔ مندرجہ بالا تعداد سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کی طرف سے شائع کی جانے والی شہری ہلاکتوں کی تعداد ڈرامائی طور پر کم ہے ، بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرنے کے لئے ڈرونز کا امریکی استعمال انسانی حقوق اور دوسرے ممالک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ صومالیہ ، یمن ، پاکستان جن کے خلاف امریکہ نے جنگ کا اعلان نہیں کیا ہے جیسے ممالک میں جنگی کاروائیوں میں ڈرونز استعمال جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…