وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کی کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے غیر معیاری کھیل پیش کرنے بورڈ کی انتظامیہ کیساتھ کھلاڑیوں کے جھگڑوں کی خبروں پر وزیراعظم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پوری مینجمنٹ کمیٹی کیساتھ ساتھ کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں سابقہ کرکٹر کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں عمل میں لائی جائیگی ۔