بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

تیسری شادی،عمران خان نے 2ماہ قبل کیا کہا تھا‘ شعیب اختر کا نیا انکشاف

datetime 12  جولائی  2016 |

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے 2ماہ قبل تیسری شادی کرنے کے حوالے سے بتا یا تھا اور کہا تھا کہ اب میں تیسری شادی کروں گا اور اس کو کامیاب بھی بناؤں گا ۔عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہاکہ چند ماہ پہلے ہم ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے تھے کہ عمران خان نے بتایا کہ میں اب تیسری شادی کروں گا جس پر میں نے کہا اس سے اچھی خبر کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خا ن بہت پختہ عزم رکھتے ہیں اور وہ جو کہہ دیتے ہیں اس کو کر کے چھوڑتے ہیں ۔ عمران خان کبھی ہارنے کے لئے نہیں کھیلتے اور وہ کسی بھی کام کے لئے تن من کی بازی لگا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے بچوں کو بڑا مس کرتے ہیں اور ان کو ملنے کے لئے بھی جاتے ہیں اور آج کل بھی لندن میں بچوں کو ہی ملنے گئے ہیں ۔ شعیب اختر نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ ان کو اچھا جیون ساتھی مل جائے جو ان کو اوران کے بچوں کو سنبھال سکیں۔ اللہ کرے ان کی تیسری شادی کامیاب ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…