بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

دنیائے کرکٹ میں بڑا انقلاب، اہم تبدیلی کر دی گئی

datetime 10  جولائی  2016 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کی تجویز کی حمایت کردی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیموں کو 2گروپ میں تقسیم کرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس سے تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا جب کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کا پروگرام آئی سی سی کے ہاتھ میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اپنی عالمی رینکنگ کی بنیاد پرٹیسٹ کرکٹ کے اول گروپ میں ہوگی جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جانب سے مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ ان کی ٹیمیں اس وقت عالمی رینکنگ میں نیچے ہیں لیکن اس بات سے قطع نظر کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے اوپر والے درجے میں ہو یا نچلے درجے میں وہ اس 2گروپ ٹیسٹ کرکٹ کی حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی دو گروپوں میں تقسیم کے بارے میں لوگوں میں غلط فہمی یہ ہے کہ اس میں بڑی ٹیمیں کمزور ٹیموں سے نہیں کھیلیں گی حالانکہ ایسا نہیں ہے، اس میں ترقی اور تنزلی کا طریقہ کار موجود ہے لہذا ہر ٹیم کو ایک دوسرے سے کھیلنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی سی سی بنگلہ دیش اور سری لنکا کو دو گروپ میں ٹیموں کی تقسیم کے بارے میں قائل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا ساتویں اور بنگلہ دیش نویں پوزیشن پر ہے جب کہ دونوں کرکٹ بورڈز سے آئی سی سی کے حالیہ اجلاس کے دوران ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کرنے کی تجویز کی مخالفت کی تھی۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں تجویز سامنے آئی تھی کہ 2019ء سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کو 2گروپ میں تقسیم کردیا جائے جس میں عالمی رینکنگ کی پہلی 7ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جبکہ 2نئی ٹیسٹ ٹیموں کو موجودہ 3ٹیموں کے ساتھ شامل کرکے ان کے میچ کرائے جائیں گے اور دونوں گروپ میں ٹیموں کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی اور تنزلی ہوا کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…