بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین متنازع جنوبی بحیرہ چین میں اس کے دعوے کے خلاف ایک بین الاقوامی عدالت کے فیصلے سے قبل فوجی مشق کرنے جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی بحری سیفٹی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشق پیراسیل جزائر کے پانیوں میں کی جائے گی۔چین اس قسم کی مشقیں مسلسل کرتا رہتا ہے حالانکہ جنوبی بحیرہ چین پر ویت نام، فلپائن، ملائیشیا، برونائی اور تائیوان کے باہم متضاد دعوے ہیں۔لیکن آئندہ ہفتے آنے والے فیصلے سے قبل وہاں کشیدگی زیادہ ہے۔نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں موجود پرمانینٹ کورٹ آف آربٹریشن نے کہا ہے کہ وہ فوجی اہمیت کے حامل اور قدرتی وسائل سے مالامال اس خطے پر چین کے دعوے کے خلاف فلپائن کی اپیل پر 12 جولائی کو فیصلہ سنائے گی۔بہر حال چین نے مسلسل سماعت کی بائیکاٹ کیا ہے اور اس کا موقف یہ ہے کہ عدالت کو اس معاملے میں فیصلہ دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔چینی بیان میں کہا گیا ہے
کہ یہ فوجی مشق پانچ سے گیارہ جولائی کے درمیان ہوگی حالانکہ اس مدت میں وہاں کے پانیوں میں جہازوں کا جانا ممنوع ہے۔مخالف ممالک صدیوں سے جنوبی بحیر? چین کے خطے پر اپنے دعوے پیش کرتے رہے ہیں لیکن حالیہ برسوں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ان کے چھوٹے چھوٹے جزیروں کی ملکیت کا تائیوان، چین، ویت نام، فلپائن، ملائیشیا اور برونائی مکمل یا جزوی طور پر دعویٰ کرتے ہیں۔چین نے اپنے دعوے کو مصنوعی جزائر بنانے اور بحری نگرانی کے ذریعے مضبوط کیا ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ جہاز رانی کی آزادی پر قدغن اور تمام ممالک کی جانب سے کیے جانے والے غیر قانونی مالکانہ دعووں کے خلاف ہے۔کشیدگی سے یہ تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ یہ خطہ عالمی نتائج کے حامل جھگڑے کی جڑ بن سکتا ہے۔
چین کا متنازع جنوبی بحیرہ چین میں فوجی مشق کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































