اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم جو اس وقت ویسٹ انڈیز میں کریبین لیگ کھیلنے کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے اپنی شرٹ پر شراب سٹیکر لگانے سے صاف انکارکر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب اسلام میں حرام ہے اس لیے میں یہ شرٹ زیب تن نہیں کروں گا۔ انہوں نے شراب کے سٹیکر پر سادہ سٹیکر چسپاں کر دیا۔