ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ دوسرا سیزن، پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آہی گئی

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن مک کولم اور انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان آئن مورگن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈرافٹ میں شمولیت پر رضامند ہوگئے ہیں۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق برینڈن مک کولم اور آئن مورگن بین الاقوامی اسٹارز ہیں جو نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ لائیں گے بلکہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے لیے اپنے قیمتی قائدانہ تجربے سے فائدہ پہنچائیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹیموں کو 14 ستمبر 2016 تک موجودہ کھلاڑیوں سے دوبارہ مذاکرات کیلئے ذریعے برقرار رکھنے کا موقع دیا گیا ہے،
ٹیموں کو طے شدہ اپنے ڈرافٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے ٹرانسفر کا برابرموقع حاصل ہے یا پھرموجودہ اسکواڈ کو بہترین ٹیم کے طور پر برقرار رکھ سکتے ہیں۔کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں اس وقت ہوگی جب پاکستانی کھلاڑی ہوم سیریز میں مصروف ہوں گے۔ڈرافٹنگ کا طریقہ کار گزشتہ سال کی طرح ہوگا جہاں لاہور قلندرز ہر مرحلے میں پہلے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جس کے بعد کراچی کنگز اور تیسرے نمبر پر پشاور زلمی اپنے کھلاڑیوں کا چناؤ کرے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آخر میں کھلاڑی حاصل کرے گی۔پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کھلاڑیوں کے معاوضے کو 1.2 ملین ڈالر تک بڑھانے کیلئے پانچوں فرنچائزوں نے رضامندی کا اظہار کیا ۔سیٹھی کے مطابق ہم پی ایس ایل کے پہلے سیزن کی کامیابی پر خوش ہیں اور دوسرے سیزن کیلئے تیاریاں پرجوش مرحلے میں داخل ہورہی ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…