جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستان دوست ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی ، درجنوں افراد ہلاک

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے سرکاری میڈیانے کہاہے کہ ملک کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ڑالہ باری اور تیز ہواؤں سے کم سے کم 78 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔گزشتہ شب آنے والے اس طوفان کے ساتھ تیز بارشیں بھی ہوئیں۔طوفان کے باعث زخمی ہونے والے تقریباً 500 افراد میں سے دو سو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ درجنوں مکان بھی تباہ ہو گئے ہیں۔چین کے صدر شی جن پنگ نے طوفان سے متاثرہ افراد کی ’ہر ممکن امداد‘ کا حکم دیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق ان سیلاب کی وجہ سے معیشت کو 41 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیا ن میں کہاکہ رواں ہفتے کے آغاز میں جنوبی چین میں آنے والے سیلاب سے 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
طوفان کے بارے میں منظر عام پر آنے والے ایک ویڈیو میں زخمی بچہ جیسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور گاڑیاں الٹی پڑی ہیں، درخت اکھڑ گئے ہیں اور سٹریٹ لایٹس کے کھمبے گر گئے ہیں بجلی کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ایک مقامی رہائیشی نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’یہ بالکل ایسا تھا جیسے دنیا ختم ہو گئی ہے۔‘میں تیز آندھی کی آواز سنی تو کھڑکی بند کرنے کے لیے اوپر بھاگا۔ میں ابھی مشکل سے ہی اوپر کی منزل پر پہنچا تھا کہ میں نے ایک زوردار آواز سنی اور دیکھا کہ کھڑکی سمیت دیوار گر چکی ہے۔‘چین کے صدر شی جن پنگ نے طوفان سے متاثرہ افراد کی ’ہر ممکن امداد‘ کا حکم دیا ہے۔رواں ہفتے کے دوران چین کے بیشترً علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں۔ ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے سیلاب سے تقریباً دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ان سیلاب کی وجہ سے معیشت کو 41 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…