کراچی(این این آئی)معروف قوال امجد فرید صابری کی شہادت پر ان کے بھارتی مداح بھی غمزدہ ہوگئے،درگاہ خواجہ نظام الدین اولیاؒ اورخواجہ غریب نوازؒ سمیت تمام صوفی بزرگوں کے مزارات پران کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس ضمن میں خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے سجادہ نشین خواجہ نظامی نے کہا کہ امجد صابری کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہا امجد صابری اور غلام احمد صابری نے متعدد بار درگارہ پر حاضری دی اور شہید نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔خواجہ نظامی نے بتایا کہ امجد صابری کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خواجہ نظام الدین اولیاؒ اور خواجہ غریب نوازؒ کے مزارات پر خصوصی دعائیں کی گئی ہیں۔دوسری جانب اجمیر شریف کے گدی نشین سلطان چشتیؒ نے کہا کہ صابری خاندان نے ہمیشہ اسلام کی خدت کی ہے، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اجمیر شریف میں منعقد ہونے والے محفل سماع میں صابری گھرانے کی کمی بہت محسوس ہوگی