کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقتول امجد صابری کی میت پر سیاست شروع ہوگئی، چھیپا سرد خانے سے جب میت گھر لے جانے کے لیے باہر لائی گئی تو کے کے ایف کے رضاکاروں نے چھیپا ایمبولینس کو روک لیا اور جھگڑا شروع کردیا کہ مقتول امجد صابری ہمارے قائد کے وفادار تھے لہٰذامیت کے کے ایف میں جائے گی،جھگڑا بڑھنے پر مقتول کے بھانجے نے ہاتھ جوڑکر میت لے جانے کی درخواست کی، جھگڑے کو بڑھتے دیکھ کر چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا خود میت لے کر مقتول کے گھر پہنچے۔