اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قول امجد صابری دنیا سے رخصت ہو گئے اور سب کو سوگوار کر گئے ‘ امجد صابری کی شہادت کے بعد ٹی وی کے معروف میزبان وقار ذکاء نے شائقین ‘ ٹی اور اور سپاسنسرز سے معذرت کر لی، قوال امجد صابری کی شہادت نے پورے ملک میں ان کے مداحوں اور تمام تر عوام کو سوگ میں مبتلا کر دیاہے۔معروف قوال امجد صابری کی شہادت کی شہادت کے بعد تمام ٹی وی چینلز پر مرحوم کے حسن اخلاق بارے باتیں ہوتی رہیں۔
پاکستان کے معروف میزبان وقار ذکا نے امجد صابری کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہارکیا اور اپنے ناظرین اور پروگرام سپانسرز سے معذرت کر لی۔ وقار ذکاء نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی۔ وڈیو پیغام میں وقار ذکاء نے کہا کہ امجد صابری کی شہادت کے بعد اب رمضان المبارک میں وہ کوئی بھی میوزیکل شو نہیں کریں گے‘ وقار ذکاء نے ناظرین اور پروگرام سپانسرز سے معذرت طلب کی اور مزید کہا کہ امجد صابری کی شہادت ملک کے ایک لیے بہت بڑا دھچکا ہے ، ہم ہمسایوں میں بھی میت آنے پر اپنے گھروں میں ٹی وی کی آواز آہستہ کر لیتے ہیں ، یہ تو پھر امجد صابری صاحب تھے ، لہٰذا میں معذرت کرتا ہوں کہ میں اب کوئی بھی میوزیکل شو نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ معروف قوال امجد صابری کو گزشتہ روز فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا۔
امجد صابری کی شہادت‘ معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء کا ایسا اقدام کہ سب دنگ رہ گئے
23
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں