منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم نے معروف جانور کی آبادی کیلئے نیا خطرہ کھڑا کر دیا ، کیا ہوا ؟ جانئے

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سائنسدان نئی ہالی ود اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری کی وجہ سے تشویش میں پڑ گئے ، فلم میں بطور ڈوری دکھائی جانے والی بلیو ٹینگ مچھلی کی نسل کو فلم کی وجہ سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔امریکی سائنسدان نئی اینیمیٹڈ ہالی وڈ فلم فائنڈنگ ڈوری کی وجہ سے فکر مند ہو گئے ہیں ۔ فلم میں ڈوری کے کردار میں دکھائی جانے والی بلیو ٹینگ مچھلی کی نسل کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے کیونکہ فلم دیکھنے والے افراد کی بڑی تعداد ڈوری کو اپنا نیا پیٹ یعنی پالتو جاندار بنانا چاہتے ہیں ۔بلیو ٹینگ کو مصنوعی ماحول میں پالنا انتہائی مشکل ہے، اسی لیے اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے انہیں سمندر میں ان کے قدرتی ماحول سے پکڑنا ہو گا جس سے ان کی آبادی کو نقصان پہنچے گا۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب کسی فلم کی وجہ سے کسی جانور کی آ بادی یا نسل کو خطرہ لاحق ہوا ہو ۔ اس سے پہلے بھی فلم فائنڈنگ نیمو دیکھنے والوں نے کلاون فش کی مانگ میں 40 اضافہ کر دیا تھا جبکہ 101 ڈالمیشینز کی ریلیز کے بعد ڈلمیشینز اور ننجا ٹرٹلز کی ریلیز کے بعد کچھووں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…