لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور اداکار فواد خان کی لاہور آمد ،نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شومیں شرکت کی ۔فواد خان نے شوکے دوران میزبان رفیع چوہدری کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے اور شو کے اختتام پر کامیڈین کنگ امان اللہ ،افتخار ٹھاکر اور سخاوت ناز کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی چینلز کیوجہ سے فنکاروں کو جہاں کام مل رہا ہے وہاں ڈپریشن کی شکار عوام کو تفریح کے شاندار مواقع میسر آرہے ہیں ۔نجی ٹی وی چینلز نے خبریت کیساتھ ساتھ طنز ومزاح کے جو پروگرام شروع کئے ہیں لوگ انہیں بہت پسند کررہے ہیں ۔