لاہور(آئی این پی)اداکارہ صباقمرنے بیباکی کی حدیں پارکرلیں،اداکاروں کو مشورہ بھی دے ڈالا، معروف پاکستانی اداکارہ صباقمر کا کہنا ہے کہ فنکار کو کیمرے کے سامنے شرم اتار کر آنا چاہیے ۔ اداکارہ نے حال ہی میں لیڈنگ ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بیشتر اداکاروں کی ناکامی کی وجہ ہی یہی ہے کہ وہ کیمرے کے سامنے کھل کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔ واضح رہے اداکارہ کو انکی خود اعتمادی کی بنا پر ہی بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں منجھے ہوئے بھارتی اداکار عرفان خان کے ہمراہ فلم ہندی میڈیم میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا ہے ۔ صباقمر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں فنکار ریہرسل کرنا معیوب سمجھتے ہیں جبکہ پڑوسی ملک میں دیپکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ جیسی ہیروئنز ناصرف ریہرسل بلکہ کسی بھی کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے باقاعدہ تربیت حاصل کرتی ہیں