لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ انجیلینا جولی کے بچے دنیا کی سات زبانیں سیکھ رہے ہیں ۔ انجیلینا جولی نے اپنے 6بچوں جن میں تین بچے ان کے اپنے اور تین لے پالک ہیں کی سیکھنے کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنی ایک بات چیت میں بتایا کہ ان کے بچے دنیا کی سات مختلف زبانیں خیمر زبان سیکھ رہی ہے جبکہ بیٹا پیکس ویتنامی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ میڈ جرمن اور روسی جبکہ زہارا فرانسیسی اور ویوین عربی اور ناکس (اشاروں کی زبان) سیکھ رہی ہے۔