منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

دلیپ کمار کی نواسی کا ایسا فیصلہ جس نے سب کو حیران کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف جوڑے دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی نواسی سایشا اجے دیوگن کی فلم سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کر رہی ہیں اور حال ہی میں فلم میں ان کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے۔حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ’شوائے‘ اور ریتک روشن کی فلم ’موہنجودڑو‘ کے نئے پوسٹرز جاری کیے گئے ہیں۔ان فلموں کے پوسٹرز پہلے بھی آ چکے ہیں لیکن پہلی بار ان پر فلموں کی اداکاراؤں سایشا اور پوجا ہیگڑے کی تصاویر موجود ہیں۔یہ دونوں اداکارائیں بالی وڈ میں اپنی پہلی فلمیں کر رہی ہیں اور بظاہر انھیں متعارف کرانے کے لیے ہی فلمسازوں نے ان کے پوسٹرز جاری کیے ہیں۔سایشا اجے دیوگن کی فلم ’شوائے‘ میں ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔سایشا نے اس فلم کے فرسٹ لک کو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور لکھاکہ یہ رہا فلم شوائے میں میرا فرسٹ لک۔‘’شوائے‘ سے کیریئر کا آغاز کر نے والی اداکارہ اچھی رقاصہ بھی ہیں۔سایشا رشتے میں اداکارہ سائرہ بانو کی نواسی لگتی ہیں اور اپنے زمانے کے اداکار سمیت سہگل کی بیٹی ہیں۔دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم میں اجے دیوگن نے نہ صرف اداکاری کی ہے بلکہ وہ اس کے فلمساز اور ہدایت کار بھی ہیں۔اجے دیوگن نے کہاکہ ایسے لوگ بہت مشکل سے ملتے ہیں جو اچھی شکل کے ساتھ اچھے پرفارمر بھی ہوں۔ جب میں نے سایشا کا سکرین ٹیسٹ لیا تو مجھے احساس ہوا کہ اس میں بہت صلاحیت ہے۔ادھر اشوتوش گووارکر کی ہدایت میں بنائی جانے والی فلم ’موہنجودڑو‘ کی اداکارہ پوجا ہیگڑے کی یہ پہلی بالی وڈ فلم ہے۔ اس سے پہلے انھوں نے علاقائی تامل اور تیلگو کی دو تین فلموں میں کام کیا ہے۔ممبئی میں پیدا ہونے والی پوجا نے سنہ 2010 میں مس یونیورس میں حصہ لیا تھا جس میں وہ سیکنڈ رنراپ قرار پائی تھیں۔پوجا کو ایک اشتہار میں آشوتوش کی اہلیہ سنیتا نے دیکھا تھا اور پھر انھوں نے ہی پوجا کو آڈیشن کے لیے بلوایا تھا۔پوجا نے آڈیشن میں کامیاب ہونے کے بعد جنوبی ہند کی فلموں سے بریک لے لیا۔یہ فلم 12 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔ ’موہنجودڑو‘ میں 25 سالہ پوجا خود سے 17 سال بڑے اداکار ریتک روشن کے مقابل نظر آئیں گی۔وہ فلم میں ’چانی‘ نام کا کردار ادا کر رہی ہیں۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…