ما سکو (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم سٹار ٹریک میں چیکوو کا کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ کے روسی نژاد اداکار اینٹون یلچِن اپنی ہی کار کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئے ہیں۔لاس اینجلس میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں ہی گاڑی ایک ڈھلان پر پیچھے کی جانب چلتے ہوئے انھیں ساتھ گھسیٹ کر لے گئی اور حفاظتی باڑ اور اینٹوں سے بنے پوسٹ باکس سے جا ٹکرائی جس سے وہ انتقال کر گئے۔27 سالہ یلچِن نے دیگر فلموں میں بھی کام کیا جن میں لائیک کریزی اور گرین رْوم شامل ہیں۔یلچِن نے سنہ 2009 میں ’سٹار ٹریک‘ جبکہ سنہ 2013 میں ’سٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس‘ میں پاویل چیکوو کا کردار بھی ادا کیا۔اسی کردار کے ساتھ ان کی تیسری فلم ’سٹار ٹریک بی یونڈ‘ آئندہ ماہ ریلز ہونی ہے۔ان کے انتقال کی خبر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتی رہی۔پولیس کے مطابق وہ اپنے دوستوں سے ملنے جانے والے تھے اور جب وہ وہاں نہیں پہنچے تو دوست ان کے ہاں چلے آئے اور انھیں وہاں مردہ حالت میں پایا۔ان کے خاندان نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ذاتیات کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔