ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی سیاستدان بابا صدیقی کی جانب سے ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ مقامی سیاستدان باباصدیقی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں سلمان خان، شاہ رخ خان ، ایشوریارائے اور کترینہ کیف سمیت دیگر فلمی شخصیات نے شرکت کی۔بالی ووڈ میں کوئی بھی تہوار ہو اسے بڑے جو ش وخروش سے منایاجاتا ہے اور اسی طرح رمضان المبارک میں بھی بھارتی فلم نگری میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جب کہ فلم نگری میں کئی روایتی افطار ڈنر کا اہتما م کیا جاتا ہے جس میں ایک مشہور افطار ڈنر مقامی سیاسی رہنما بابا صدیقی کا بھی شامل ہے جہاں معروف فلمی شخصیات سمیت کئی سیاستدان بھی شرکت کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی سیاستدان بابا صدیقی کی جانب سے ممبئی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا جس میں فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان، شاہ رخ خان،ابھیشیک بچن، اداکارہ ایشوریا رائے بچن، کترینہ کیف، بپاشاباسو اور نامور ڈائریکٹرکبیر خان سمیت متعدد فلمی ستاروں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں سلمان خان کی بہن ارپتا خان اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ شریک تھیں۔تقریب میں سلو میاں مرکزنگاہ بنے ہوئے تھے اوراپنے منفرد ہیئر اسٹائل کے ساتھ شلوار قمیض زیب تن کیے تقریب میں شریک تھے جب کہ افطار ڈنر میں کئی اداکار اوراداکارائیں سلو میاں سے سر گوشیاں کرتے نظر آئے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ہیش ٹیگ باباصدیقی افطار کا ٹرینڈ بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے ۔واضح رہے کہ مقامی سیاستدان بابا صدیقی کی جانب سے ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات شرکت کرتی ہیں۔