ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کرینہ اور شاہد کپور کے درمیان رومانس کو کون فلم بین بھول سکتا ہے۔ دونوں اداکاروں کو فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔ ایک ایسا وقت بھی آیا جب دونوں نے ایک دوسرے سے ایسا منہ موڑا کہ دوبارہ کبھی اکھٹے کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم اب فلم بینوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ دونوں ایک ساتھ فلم ‘اڑتا پنجاب’ میں نظر آئیں گے۔ فلم کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور نے بتایا کہ فلم اڑتا پنجاب کا سکرپٹ مجھے بہت اچھا لگا جس کو پڑھتے ہی میں نے فلم سائن کر لی تھی لیکن مجھے نہیں پتہ تھا شاہد کپور کو بھی اس میں کاسٹ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں نے فلم میں پروفیشنلز کی طرح کام کیا۔ مجھے نہیں معلوم لوگوں کو ہمارا ساتھ کام کرنا عجیب کیوں لگ رہا ہے؟ بھارتی صحافی نے کرینہ سے سوال پوچھا کہ آپ کے شوہر سیف عی خان کو آپ کا شاہد کے ساتھ کام کرنا کیسا لگا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘ دونوں 12 سال کے بچے نہیں ہیں’’۔ دونوں بہت سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے۔