جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بہتر تعلقات کے خواہاں ،مگر پہل ترکی کرے،روس

datetime 17  جون‬‮  2016 |

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے لیکن اس ضمن میں انقرہ پہل کرے اور گذشتہ سال روسی طیارے کو مار گرائے جانے سے پیدا ہونے والی شکررنجیاں دور کرے۔یہ بات روسی حکومت ( کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں اور ان کو اچھے دور اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔تاہم ترجمان نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین یہ واضح کرچکے ہیں کہ جو کچھ رونما ہوا تھا،اس کے بعد انقرہ کی جانب سے ضروری اقدامات کے بغیر تعلقات کو معمول پر لانا ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ روس ماضی میں اس بات پر اصرار کرچکا ہے کہ ترکی روس کے لڑاکا طیارے کو مار گرانے پر معافی مانگے اور اس کا ہرجانہ ادا کرے۔روسی حکومت کے ترجمان نے اسی جانب اشارہ کیا ہے۔یادرہے کہ ترکی کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے نومبر2015ء میں شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا۔اس واقعے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے طیارے کی تباہی کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھا۔اس کے ردعمل میں ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں اور ترکی کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…