اسلام آباد(این این آئی)پیمرانے صورتحال کو مزید خرابی سے بچانے کے لیے اور ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیشِ نظر، پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت ’ٹی وی ون‘ کے پروگرام ’’عشقِ رمضان‘‘ (میزبان شبیر ابو طالب ) اور’ آج نیوز‘ کے پروگرام ’’ رمضان ہمارا ایمان‘‘ ( میزبان حمزہ علی عباسی) پر فوری طور پر پابندی لگا دی۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسا کہ 4مئی 2016ء کو پیمرا نے ہدایات جاری کیں تھیں کہ تمام ٹی وی چینلز رمضان ٹرانسمشن کی پلاننگ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھیں۔ یہ بات بخوبی واضح کی گئی تھی کہ خلاف ورزی اور شکایات موصول ہونے کی صورت میں فوری قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ جیسا کہ ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمشنز کے خلاف پیمرا کو صرف چار دنوں میں اس کے ٹویٹر اکاؤنٹ ، کال سنٹر، ای میل،فیس بک، sms، WhatsAppاور موبائل فون پر 1133 شکایات موصول ہوئی۔ ان شکایات میں رمضان نشریات کی آ ڑمیں صرف ریٹنگ کے لیے مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کیے جانے اورمتنازعہ، فرقہ وارانہ اور متشددانہ گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔پیمرا کی واضح ہدایات کے باوجود، بدقسمتی سے ،ٹی وی چینل مالکان ، اینکر، خوا تین و حضرات اور اُن کے شرکائے گفتگو غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری کی تمام حدود کو پامال کرتے ہوئے اس حد تک چلے گئے کہ ٹی وی سکرین پرپارلیمنٹ کے متفقہ فیصلوں پر بے موقع گفتگو اور جواباًایسی گفتگو کرنے والوں کے خلاف عدالت لگا کر قتل و غارت کے فتوے نشر ہونے لگے۔صورتحال کو مزید خرابی سے بچانے کے لیے اور ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیشِ نظر، پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت ’ٹی وی ون‘ کے پروگرام ’’عشقِ رمضان‘‘ (میزبان شبیر ابو طالب ) اور’ آج نیوز‘ کے پروگرام ’’ رمضان ہمارا ایمان‘‘ ( میزبان حمزہ علی عباسی) پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔’ٹی وی ون‘ اور ’آج نیوز‘، پیمرا کے اس فیصلے پر عمل کو مورخہ 17جون 2016ء شام سات بجے تک یقینی بنائیں۔ فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دی جائیں گی۔ اس بارے میں احکامات متعلقہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔دونوں پروگراموں کے میزبان شبیر ابو طالب، حمزہ علی عباسی اور ایک شریکِ گفتگو کوکب نورانی اوکاڑوی نے اگر کسی اور ٹی وی چینل پر اس موضوع پر یا کوئی اور ایسی متنازعہ گفتگو کی تو اُس چینل کے اُس پروگرام کو بھی فوری طور پر بند کر دیاجائے گا۔پیمرانے فوری طور پر یہ کیس شکایات کونسل کراچی کو بھجوا دیا ہے جو 20جون 2016ء بروز سوموار، دن 11بجے تمام فریقین کو سُن کر فیصلہ دے گی ۔اس سلسلے میں تمام فریقین کو سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔مذکورہ چینلز پر شکایات کونسل کے فیصلے کے آنے تک اپنی رمضان ٹرانسمشن کسی بھی اور اینکر کے ساتھ پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق چلانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔تمام ٹی وی چینلز کو ایک بار پھر متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ رمضان نشریات میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری تادیبی کاروائی کی جائے گی۔
دو معروف ٹی وی چینلز کے رمضان پروگرامز پرپابندی لگادی گئی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
احسن اقبال کر سکتے ہیں
-
24ستمبر کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
عمران خان اوربشریٰ بی بی کی جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کیلئے دائر درخواست ...
-
حارث رؤف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے ...
-
پورا گاؤں ریت تلے دفن ہو گیا!
-
پاکستان کے خلاف میچ کے بعد گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو میدان میں واپس ...
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ روپے فی ...
-
پاکستان میں لاوارث ملنے والی چینی سوشل میڈیا اسٹار نے اپنے مداح سے شادی کرلی
-
ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر ممکن، اہل کون ہوگا؟
-
زیارت: اغوا کے بعد قتل کیے جانیوالے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی لاشیں اب تک ...
-
طلاق یافتہ خاتون مبینہ زیادتی کے بعد زہر دیکر قتل
-
7 سالہ بچے کے معدے سے بال، گھاس اور جوتے کے تسمے کا گچھا نکال ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
احسن اقبال کر سکتے ہیں
-
24ستمبر کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
عمران خان اوربشریٰ بی بی کی جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری
-
حارث رؤف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا
-
پورا گاؤں ریت تلے دفن ہو گیا!
-
پاکستان کے خلاف میچ کے بعد گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو میدان میں واپس کیوں بلایا؟
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ روپے فی تولہ ہو گیا، نیاریکارڈ قائم
-
پاکستان میں لاوارث ملنے والی چینی سوشل میڈیا اسٹار نے اپنے مداح سے شادی کرلی
-
ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر ممکن، اہل کون ہوگا؟
-
زیارت: اغوا کے بعد قتل کیے جانیوالے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی لاشیں اب تک نہ مل سکیں
-
طلاق یافتہ خاتون مبینہ زیادتی کے بعد زہر دیکر قتل
-
7 سالہ بچے کے معدے سے بال، گھاس اور جوتے کے تسمے کا گچھا نکال لیا گیا
-
غزہ میں جنگ بندی کے بعد کا انتظام: صدر ٹرمپ آج مسلم رہنماؤں کو تجاویز پیش کریں گے
-
شادی کیوں نہیں کی اور کس شرط پر کرونگی؟ 50 سالہ امیشا پٹیل نے بتادیا