بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

چابہار بندرگاہ کی تعمیر،بھارت کی تیاریاں مکمل،آئندہ ماہ بڑا کام مکمل ہوجائیگا

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت آئندہ ماہ چابہار بندرگاہ کی ترقی اور انفراسٹرکچر کے لیے 150 ملین ڈالر کی ریل کی پٹریاں اور ریلوے سے متعلق دیگر سازوسامان برآمد کر ے گا، ریل کی پٹریاں بھارتی سٹیل کمپنیوں کی طرف سے بھیجی جائیں گی، پہلی کھیپ آئندہ ماہ جولائی میں ایران کو برآمد ہو گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ ایران کے دوران چابہار بندرگاہ کی ترقی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے، انہیں معاہدوں کے تناظر میں بھارتی سٹیل کمپنیاں ایران کیلئے 150 ملین امریکی ڈالر مالیت کی ریلیز برآمد کریں گی۔بھارت کے نزدیک چاہ بہار بندرگاہ ایک اہم اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے جو انہیں پاکستان کو بائی پاس کر کے افغانستان اور یورپ تک رسائی دے گی۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے بھارتی وزیر نتن گڑ کری اور ایرانی سفیر کے درمیان ایک ملاقات ہوئی ہے، بھارتی وز یر نے بتایا کہ بھارت ایرانی بندرگاہ پر صنعتوں کے قیام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر یگا ٗ یہ صنعتیں المونیم پگھلانے کے کارخانوں سے یوریا پلانٹس پھیلی ہوں گی ، اس کے علاوہ بھارتی ریلوے چابہار میں افغانستان تک سامان کی منتقل کیلئے ایک ریلوے لائن تعمیر کرے گی جو کراچی کی بندرگاہ کے متبادل ہو گی اور ایرانی بندرگاہ کے ذریعے چاروں طرف زمین سے گھرے افغانستان تک بھارت کو رسائی دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…