واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے کہا ہے کہ جنوبی شام میں اْس کے حمایت یافتہ باغیوں پر روسی طیاروں کی بمباری نے واشنگٹن کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ روسی جنگی طیاروں نے الطناف میں اْن باغیوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ روسی فضائی حملے میں کتنے شامی باغی مارے گئے۔ ابھی بدھ کے روز ہی امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ شام میں روسی اقدامات پر واشنگٹن کی قوتِ برداشت ختم ہونے والی ہے۔