جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

حرمین شریفین میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمندوں کی خوشخبری

datetime 17  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہ صیام آتے ہی دنیا بھر سے فرزندان توحید عمرہ کی ادائی کی غرض سے سعودی عرب کا رْخ کرتے اور ماہ مقدس میں عمرہ کا کئی گنا زیادہ ثواب سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہ صیام کے آخری عشرے میں مسجد حرام اورمسجد نبوی میں اعتکاف کی سنت نبوی کو زندہ کرنے کیلیے ہمیشہ کی طرح معتکفین کا بھی رش لگ جاتا ہے۔دونوں مقدس مقامات میں معتکفین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب سعودی حکومت کی جانب سے توسیع حرمین شریفین منصوبوں کے ضمن میں اعتکاف کے لیے بھی جدید سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ ان میں اعتکاف کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی شامل ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں مرد وزن کے اعتکاف کے لیے وہ جگہ مختص کی گئی ہے جسے شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں وسعت دی گئی تھی۔اعتکاف کے لیے مختص جگہ میں معتکفین کی ضرورت کے الماریوں اور دیگر ضروری اشیاء4 کی فراہم کی یقینی بنائی گئی ہہں۔ خواتین کے لیے مختص جائے اعتکاف میں آمد واخراج کے لیے سات دروازے مختص ہیں۔سنت چونکہ سنت نبوی ہے جو تواتر کے ساتھ ثابت ہے۔ ماہ صیام کے آخری عشرے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم، ازواج مطہرات اور صحابہ کرام اعتکاف کرتے۔ آپ کے وصال کے بعد صحابہ کرام نے یہ سلسلہ جاری رکھا اور پوری امت کا اس سنت پر اجماع ہے۔ مسجد نبوی اور مسجد حرام میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے کھانے پینے کا سرکاری سطح پر انتظام کیا جاتا ہے۔اعتکاف گاہ میں قرآن پاک کے نسخوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ لائبریریاں بھی موجود ہیں جن میں احادیث اور دیگر اسلامی کتب کی بڑی تعداد معتکفین کے استفادے کے لیے موجود ہے۔ ہر معتکف کو بنیادی ضروریات میں جائے نماز اور الماری جیسے لوازمات شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…