بیجنگ(آئی این پی )چین نے گزشتہ روز امریکہ کو یاد دلایا کہ وہ مجموعی دوطرفہ تعلق کو برقرار رکھے اور اس پر زوردیا کہ وہ تبت سے متعلقہ مسائل جیسے چین کے داخلی معاملات سے گریز کرے ۔امریکی صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں چوہودیں دلائی لامہ سے بند کمرے میں ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ تبت کا معاملہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور کسی بیرونی ملک کو اس میں مداخلت کا حق نہیں پہنچتا ہے ۔ لوکانگ نے کہا کہ 14واں دلائل نامہ خالصتاً مذہبی شخصیت نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی جلا وطن ہے جو مذہب کی آڑ میں کافی عرصے سے چین مخالف علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی ’’درمیانے راستے‘‘کے مطمع نظر کا نچوڑ ’’تبت کی آزادی ہے ‘‘۔ترجمان نے کہا کہ یہ ملاقات امریکہ کے اس اطراف کے منافی ہے کہ تبت چینی علاقے کا ناقانل تنسیخ حصہ ہے اور اس کے علاوہ یہ اس کے ’’تبت کی آزادی ‘‘اور چین مخالف علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کو مسترد کرنے کے منافی ہے ۔ لو نے کہا کہ اس قسم کی ملاقات چین کے داخلی امور میں مداخلت کے مترادف ہے اور اس سے امریکہ چین باہمی مفاد اور تعاون کو نقصان پہنچنے کا نقصان ہے ۔