واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے ممکنہ نامزد اْمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ دہشت گردی پر نظر رکھنے والی فہرست میں شامل افراد کو ہتھیاروں کی خریداری سے روکا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ وہ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے جلد ملاقات کریں گے۔ٹرمپ کے اس بیان کے بعد نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے لیکن وہ پہلے ہی سے دہشت گردوں کو ہتھیار فروخت کرنے کے مخالف ہیں۔ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں این آر اے سے ملاقات کروں گا اور وہ مجھے یقین دلائیں گے کہ دہشت گردوں کی نگرانی کی فہرست میں شامل افراد کو ہتھیار فروخت نہ کیے جائیں۔