جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شامی فورسزکی بمباری، 34شہریوں سمیت 104جنگجوہلاک

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن/دمشقٍ(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہر حلب کے مختلف علاقوں میں سرکاری فضائیہ کی بمباری میں عام شہریوں اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب حلب اور نواح میں باغیوں اور سرکاری افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جب کہ جھڑپوں میں 70 باغی مارے گئے ،درایں اثناء شامی حکومت نے کہا کہ شمالی شام میں فرانسیسی اور جرمن فورسز موجود ہیں لیکن جرمنی نے اس الزام کی تردید کی ہے،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی سرکاری فضائیہ کی جانب سے حلب کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے جن میں باغیوں پر بیرل بم گرائے اور گولہ باری کی گئی اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں، خواتین اور 2 بچوں سمیت مجموعی طور پر 34 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق فضائیہ نے سالہن، فردوس، جسر الحق ،صلاح الدین، سکورے، ملاح اور کوسٹیلو کے علاقوں میں بمباری کی۔دوسری جانب حلب اور نواح میں باغیوں اور سرکاری افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جب کہ جھڑپوں میں 70 باغی مارے گئے ،برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ حکومت نواز جنگجوؤں نے شامی اور روسی فضائیہ کی مدد سے حلب شہر کے جنوب مغرب میں واقع دو دیہات زیتن اور خالصہ کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔درایں اثناء شامی حکومت نے کہا کہ شمالی شام میں فرانسیسی اور جرمن فورسز موجود ہیں لیکن جرمنی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔شام کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ حکومت عین العرب (کوبانی) اور منبج میں فرانسیسی اور جرمن فورسز کی موجودگی کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے وزارت خارجہ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ شام اس کو اپنی خودمختاری اور آزادی پر ایک ننگی اور بلاجواز جارحیت تصور کرتا ہے۔جرمنی کی وزارت دفاع نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ شمالی شام میں جرمن اسپیشل فورسز موجود ہیں۔اس نے کہا ہے کہ اس حوالے سے شامی حکومت کے بار بار کے دعوے درست تھے اور نہ ہوسکتے ہیں۔وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ”شام میں جرمنی کی خصوصی فورسز موجود نہیں ہیں۔اس حوالے سے الزام بالکل جھوٹ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…