ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سینئر روسی سفارتکار نے مغربی دفاعی اتحادنیٹو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بحیرہ اسود میں اپنی بحری افواج کے اڈوں کی تعمیر کے عمل سے باز رہے بصورت دیگر علاقائی سکیورٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔روسی سرکاری میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شر ط پر روسی سینئر سفارتکار نے انتباہ کیا کہ نیٹو کی طرف سے اس قسم کے ممکنہ اقدام کے علاقائی سلامتی پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوں گے اورروس اور مغربی اتحاد کے مابین تعلقات میں پہلے ہی سے پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ دریں اثناء روسی ایجنسیوں نے روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار آندری کیلن نے ایک بیان میں کہاکہ اگر ایک مستقل فورس کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا گیا تو یہ خطے کو غیر مستحکم بنا دے گا کیونکہ یہ نیٹو کا سمندر نہیں ہے۔کیلن کا مزید کہنا تھا کہ اگر بحیرہ اسود کا مغربی دفاعی اتحاد سے کوئی لینا دینا نہیں تو اْن کے خیال سے یہ صورتحال روس اور نیٹو کے تعلقات میں بہتری کا ذریعہ نہیں بن سکتی۔