جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ حکومت قید کاٹنے والے شخص کو 18لاکھ ڈالر اداکرے گی

datetime 15  جون‬‮  2016 |

ولینگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ کی حکومت ایک شخص کو غلط سزا دیے جانے کی بھاری مالی تلافی پر آمادہ ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹائنا پورا نامی شخص کو جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں بیس برس کی سزا کاٹنا پڑی تھی حالانکہ اْس نے ان جرائم کا ارتکاب کیا ہی نہیں تھا۔ اِس عدالتی غلطی کے ازالے کے طور پر نیوزی لینڈ کی حکومت ٹائنا پورا کو اٹھارہ لاکھ امریکی ڈالر کے برابر زر تلافی ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے اْس سے باضابطہ طور پر معافی بھی مانگی ہے۔ ٹائنا پورا کو آک لینڈ کی رہائشی ایک خاتون سوزن برڈَیٹ کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے قتل کرنے کے جرم میں سن 1994 میں سزا سنائی گئی تھی۔ یہ سزا اعلیٰ ترین عدالت نے سن 2015 میں ختم کر دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…