پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز, پاکستانی نژاد کینیڈا کے اہم ترین عہدے پر فائز

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نڑاد کینیڈین شہری یاسر نقوی کو کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے کا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ کینیڈین شہری یاسر نقوی وہ پندرہ برس کی عمر میں 1988 میں والدین کے ہمراہ کینیڈا ہجرت کر گئے تھیپیشے کے اعتبار سے وکیل یاسر نقوی کا تعلق کینیڈا کے صوبے انٹاریو کی حکمراں جماعت لبرل پارٹی ہے۔دورانِ وکالت بھی یاسر نقوی سیاسی میدان میں بھی متحرک رہے جس کی بناء پر انہیں کینیڈین کمیونٹی کی خدمات اور سیاست کے میدان میں کئی اعزازات سے نجی اور سرکاری طور پر نوازا گیا۔پاکستانی نڑاد کینیڈین یاسر نقوی 2007 ء4 میں پہلی بار لبرل پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اوراس کے بعد مسلسل جیت سے ہمکنار ہوتے چلے آئے ہیں۔کینیڈا کے دارالحکومت اٹوا سے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے یاسر نقوی اس سے قبل وزیر محنت اور وزیر تحفظ کمیونٹی و جیل خانہ جات اور گورنمنٹ ہاوس کے لیڈر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔اْن کی انہی اعلیٰ خدمات کے عوض حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے انہیں انٹاریو کا اٹارنی جنرل منتخب کیا ہے، کسی پاکستانی کیلئے اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے،کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے یاسر نقوی کے اٹارنی جنرل بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل پاکستانی نڑاد برطانوی شہری صادق خان پہلے مسلم میئر برائے لندن کے فرائض انجام دے رہے ہیں،اور ایسی کئی اور قبلِ تقلید مثالیں دنیا بھر پاکستان کی نیک نامی کا باعث بن رہی ہیں جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…