پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ مسلمانوں کیخلاف کھل کرسامنے آگئے،اوباما اور ہیلری کلنٹن سے بڑا مطالبہ

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدر باراک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آرلینڈو حملے کو اسلامی شدت پسندی سے نہ جوڑنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی سرزمین پر نائن الیون کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے اور میری تمام تر ہمدردی متاثرہ افراد اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے جب کہ امریکی صدر کی جانب سے آرلینڈو حملے کو اسلامی شدت پسندی سے نہ جوڑنا افسوس ناک ہے جس پر وہ استعفیٰ دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن بھی اگر حملے کو اسلامی شدت پسندی نہیں کہتیں تو انہیں بھی فوری طور پر صدارتی دوڑ سے علیحدگی کا اعلان کردینا چاہیئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسلامی شدت پسندی کے حامی خواتین، ہم جنس پرستوں، یہودیوں، عیسائیوں اور امریکی عوام کے مخالف ہیں اورمیں امریکا کا صدر بننے کے بعد شدت پسندوں سے انہیں تحفظ فراہم کروں گا، ہم امریکا کو ایک مرتبہ پھر اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔ انہوں نے صدر اوباما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران کمزور ہیں جن کی موجودگی میں حالات دن بدن ابتر ہوتے جارہے ہیں، اگر ان حالات میں سخت اور حکمت پر مبنی فیصلے نہ کئے تو امریکا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…