واشنگٹن (این این آئی)ایک اعلیٰ امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کو نصف کرنے کا فیصلہ اگلے ماہ ہونے والی نیٹو سمٹ میں کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے بتایاکہ ہمارے لیے یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ امریکا کے نیٹو اتحادی ممالک اس وقت افغانستان سے اپنی افواج کو کم کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور کچھ ممالک تو اپنی افواج کو بڑھانے کی بات کر رہے ہیں۔