اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ پر بنی ایک فلم لگان سے شہرت پانے والے عامر خان بالی ووڈ میں سپر ڈوپر ہٹ فلمیں دینے کے حوالے سے نہایت مشہور ہیں ۔ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سال میں ایک فلم بناتے ہیں جو باکس آفس پر راج کرتی ہے ۔وہ کرداروں میں ڈھلنے کیلئے وہ اپنا روپ بھی بدلتے رہتے ہیں۔ منگل پانڈے کے کردار کیلئے لمبے بال رکھنے ہوں یا فلم گجنی کیلئے سکس پیک بنانا، وہ کرداروں میں جیان ڈالنے کیلئے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں ۔ اب اپنی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کے کردار کیلئے انہوں نے خود کو مکمل طور پر فٹ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کر لیا تھا، لیکن اب فلم میں پہلوان کی نوجوانی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں کمی بھی کر لی ہے۔ ان کا یہ نیا روپ سمای رابطوں کی ویب سائٹ پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
بالی ووڈ سپر سٹار،عامر خان کے نئے روپ نے دنیا کو حیران کر دیا
14
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں