اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی ستر سالہ تاریخ میں اسرائیل پہلی مرتبہ کسی مستقل کمیٹی کا سربراہ بن گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کی قانونی امور کی کمیٹی کی سربراہی کے لیے اسرائیلی سفارتکار ڈینی ڈینن کے حق میں 193 میں سے 109 ارکان نے ووٹ دیے۔ اس فیصلے کے خلاف عرب اور مسلم ممالک کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ فلسطینی سفارتکار ریاض منصور کے مطابق یہ ذمہ داری شہری حقوق کی پامالیوں کے مرتکب کسی انسان کے بجائے کسی مناسب شخصیت کو سونپی جانا چاہیے تھی۔