دوبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)چین دوبئی کے ساتھ 10.6ارب امریکی ڈالر کی تجارت کے ساتھ روا ں سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن کر سامنے آیا ہے ، بھارت 6.5ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ 6ارب ڈالر کے ساتھ امریکہ تیسرے نمبر پر رہا ، چین 2014ء میں بھی دوبئی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا جب اس نے پہلی بار بھارت کو اس میدان میں پچھاڑ دیا ، اس وقت چار ہزار سے زیادہ چینی کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں کاروبار کررہی ہیں ۔