اورلینڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں مقامی حکام نے ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کردیں جس میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔عمر متین نے اتوار کی رات دو بجے نائٹ کلب میں فائرنگ کی۔پولیس کے سربراہ جان مینا کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے جو ڈیوٹی کے بعد کلب کے لیے کام کر رہے تھے، عمر متین کو روکنے کی کوشش کی۔اس کے فوری بعد ہی کئی پولیس اہلکار کلب پہنچ گئے جب عمر متین فائرنگ کر رہا تھا۔جان مینا نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے عمر متین پر فائرنگ کی جس کے باعث عمر باتھ روم میں داخل ہوا اور وہاں چھپے افراد کو یرغمال بنا لیا۔اس وقت درجنوں افراد کو کلب سے نکال لیا گیا۔انھوں نے کہا کہ متین اس وقت پولیس کے ساتھ فون پر بات کر رہا تھا اور اس نے اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کا حامی قرار دیا۔ 34 سالہ ایڈورڈ سوٹومائر ایک کمپنی کے لیے ہم جنس پرستوں کے لیے کشتی کی سیر کا اہتمام کیا کرتے تھے۔ 23 سالہ سٹینلے المودوور فارمیسی میں ٹیکنیشن کا کام کرتے تھے۔ 37 سالہ کمبرلی مورس جو حال ہی میں اورلینڈو شفٹ ہوئی تھیں اور پلس نائٹ کلب میں بانسر کی نوکری کرتی تھیں۔ 22 سالہ لوئی ویلما یونیورسل سٹوڈیو میں ہیری پوٹر کے سیکشن میں کام کرتے تھے۔ 30 سالہ ایڈی جسٹس جنھوں نے باتھ روم سے اپنی والدہ کو ٹیکسٹ میسج بھیجے۔عمر متین افغان نژاد امریکی تھے جو نیو یارک میں پیدا ہوئے اور فلوریڈا میں رہائش پذیر تھے۔ متین کو باضابطہ دہشت گردی کی واچ لسٹ میں نہیں رکھا گیا تھا۔تاہم ایف بی آئی نے 2013 اور 2014 میں دو بار اپنے ساتھ کام کرنے والے فرد کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر پوچھ گچھ کی تھی لیکن اس کی تحقیقات بعد میں ختم کر دی گئیں۔عمر متین نے حملہ کرنے سے چند روز قبل جائز طریقے سے بندوق خریدی تھی۔ ان کے والد صدیق متین کا کہنا ہے کہ ان کو نہیں معلوم تھا کہ ان کے بیٹے کے دل میں اتنی نفرت تھی اور سمجھ نہیں آئی کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی۔واقعے کے بعد دولت اسلامیہ سے منسلک نیوز ایجنسی عماق پر تنظیم نے بیان میں کہا کہ یہ حملہ دولت اسلامیہ کے ایک جنگجو نے کیا ہے۔جس سکیورٹی کمپنی کے لیے متین کام کیا کرتے تھے اس کا کہنا ہے کہ ان کا دو بار سکیورٹی چیک کرایا گیا۔ جی فور ایس نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے سکیورٹی چیک ایک بار 2007 میں ہوا اور پھر 2013 میں اور ان سکیورٹی چیک میں ایسی معلومات سامنے نہیں آئیں اور نوکری کی ضرورت کے مطابق متین پستول رکھتے تھے۔ان کی شادی 2009 میں انٹرنیٹ پر بات چیت کے بعد ستارہ یوسفی سے ہوئی تھی لیکن خاتون کے والدین کو جب مار پیٹ کا علم ہوا تو انھوں نے متین سے علیحدگی کروا دی۔عمر متین کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے اس سے پہلے متین کی سابق اہلیہ نے واشنگٹن پوسٹ اخبار کو بتایا کہ متین بہت مذہبی نہیں تھا اور جب وہ اس کے ساتھ تھی تو وہ پابندی سے جم میں ورزش کیا کرتے تھے۔
ہم جنس پرست کلب پر حملہ, اورلینڈو ،نائٹ کلب حملے کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
ایزی پیسہ کا بڑا سرپرائز،صارفین کے لیے ناقابل یقین سہولت
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
نجی ہاؤسنگ سکیم کا بڑا اسکینڈل،دستاویزات جعلی،عوام پریشان
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پنجاب حکومت نے 9سرکاری محکمے ختم کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا نے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
راولپنڈی، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لا کر قتل کر دیا گیا
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ کو پہلا حکم جاری
-
ملکی کی تاریخ میں پہلی بار ناقابل برآمد گرے گورال کا شکار
-
سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ















































