ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں تیزی سے اپنی جگہ بناتی پریانکا چوپڑا لگتا ہے کہ اپنے ڈیبیو ڈرامے ’’کوائنٹیکو‘‘میں اپنے کردار کی بدولت متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ہیں۔کوائنٹیکو میں ایلکس پیریش کا کردار ادا کرنے والی پریانکا چوپڑا نے ٹین چوائس ایوارڈز میں ایک اور نامزدگی کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ کوائنٹیکو میں اپنے کردار پر ٹین چوائس ایوارڈ میں نامزدگی پر بہت پرجوش ہیں اور ان کی شکرگزار ہیں۔پریانکا چوپڑا کو ’’ چوائس ٹی وی بریک آؤٹ اسٹار‘‘ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے حال ہی میں پیپلز چوائس ایوارڈز 2016 میں کوائنٹیکو کے کردار پر فیورٹ ایکٹریس کا ایوارڈ جیتا تھا۔ٹین چوائس ایوارڈز کا انعقاد 31 جولائی کو لاس اینجلس میں ہوگا۔واضح رہے کہ اس ایوارڈ کیلئے نامزدگی حاصل کرنے والی پریانکا چوپڑا پہلی بھارتی خاتون ہیں۔