واشنگٹن(این این آئی)ہم جنس پرست امریکیوں کے افغانی نژاد قاتل کی تصاویر جاری کردی گئیں،حملہ آور کے زیر استعمال اسلحہ بھی دکھایاگیا ہے جو ا س نے نائٹ کلب میں استعمال کیا،عرب ٹی وی نے نے سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے اورلینڈو نائیٹ کلب میں حملہ کرنے والے افغان نڑاد امریکی کے بارے میں اہم معلومات جمع کی ہیں ،مائی سپیس نامی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر نائیٹ کلب کے حملہ آور کی تصاویر موجود ہیں۔ 29 سالہ حملہ آور کی شناخت عمر متین کے نام سے کی گئی ہے۔عمرمتین کے والد میر صدیق ایک افغان نڑاد امریکی ہیں۔ذرائع ابلاغ میں عمر ایس متین نامی افغان نڑاد حملہ آورکے زیراستعمال اسلحہ بھی دکھایا گیا ہے۔اس نے نائیٹ کلب میں داخل ہونے کے بعد یرغمالیوں کو AR۔15 نامی رائفل اور ایک پستول سے اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ اس کا اسلحہ اور ’وان‘ ماڈل کی کار اب پولیس کے قبضے میں ہیں۔اولینڈو میں قائم اوریجنل میڈیکل سینٹر کے ایک ڈاکٹر ’مائیک چھتام‘ کا کہناتھا کہ اسپتال میں 46 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔