لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے نئے ہیئر سٹائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، مداحوں کی بڑی تعداد کی طرف سے اس ہیئر سٹائل کو پسند کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان اپنے منفرد اقدامات کی وجہ سے ہمیشہ ہی میڈیا میں رہتے ہیں ، اس مرتبہ انہوں نے اپنے نئے ہیئر سٹال سے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔خیال رہے دبنگ خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی،جبکہ سلمان خان کے ساتھ اس فلم میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کر رہی نبھا رہی ہیں۔